اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیپال میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے ’’چینی برج‘‘...

نیپال میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے ’’چینی برج‘‘ مقابلوں کا انعقاد

نیپال کے شہر لالت پور میں غیر ملکی پرائمری سکول کے طلبہ کے لئے 5 ویں ’’چائنیز برج‘‘ مقابلے میں شریک طالبہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہے-(شِنہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے چینی زبان کی مہارت کے مقابلے "چائنیز برج” کے حتمی مرحلے وادی کٹھمنڈو کے شہر لالت پور میں منعقد ہوئے۔

غیر ملکی پرائمری سکول کے طلبہ کے لئے 5ویں "چائنیز برج” مقابلے کے حتمی مرحلے میں حصہ لینے والے 10 طلبہ نے تقاریر میں چینی زبان سیکھنے سے متعلق اپنے بھرپور تجربات اور خیالات بیان کئے۔

انہوں نے گیت، رقص، کاغذ تراشی، خطاطی اور ووشو تال کی مشقوں کے ذریعے اپنی چینی ثقافتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسی سٹیج پر غیر ملکی سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے چینی زبان کی مہارت کے 18ویں "چائنیز برج” مقابلے کے حتمی مرحلے میں بھی 10 طلبہ نے حصہ لیا۔

زیادہ تر تقاریر "چینی زبان کے ساتھ بلند پرواز” کے موضوع پر تھیں۔ ایک تقریر میں اوریکل بون رسم الخط یا "جیاگووین” کا ذکر کیا گیا جو کہ کچھوے کے خول اور جانوروں کی ہڈیوں پر کندہ تحریروں پر مشتمل قدیم چینی زبان ہے جبکہ ایک اور طالب علم نے چینی طرز کا کلیپر ٹاک شو پیش کیا۔

اس کے علاوہ سیکنڈری سکول کے مقابلے میں طلبہ نے گیتوں، رقص، کنگ فو، تلوار رقص، کاغذ تراشی، چینی زبان کے مشکل جملوں اور بانسری بجانے پر مشتمل ٹیلنٹ شوز کے علاوہ چینی ثقافت سے متعلق علم پر مبنی اضافی مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

اشلیشا ادھیکاری اور آروگیہ نیراؤلا نے مقابلوں میں دیگر طلبہ کو شکست دی۔ وہ بالترتیب پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے عالمی فائنل مقابلوں میں شرکت کے لئے چین جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!