اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کی مرکزی بندرگاہ سے جنوری تا مئی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں...

سنکیانگ کی مرکزی بندرگاہ سے جنوری تا مئی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے 4 ہزار سے زائدسفر مکمل

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہورگوس کی ہورگوس ریلوے بندرگاہ پر سٹینڈرڈ گیج یارڈ کا منظر-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں واقع بڑے ریلوے مرکز ہورگوس بندرگاہ نے الیکٹرانکس اور مکینیکل آلات سے لدی ٹرین جرمنی کے شہر ڈوئس برگ روانہ کرکے رواں سال اب تک چین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کے 4 ہزار سے زائد سفر مکمل کر لئے ہیں۔

چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اب تک ہورگوس ریلوے بندرگاہ سے مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد چین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کے سفر مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ ٹرینیں 87 فعال راستوں سے 18 ممالک کے 46 شہروں اور علاقوں کو منسلک کرتی ہیں۔

چین-قازقستان سرحد پر واقع ہورگوس بندرگاہ اور الاشانکو بندرگاہ جسے درہ الاتاؤ بھی کہا جاتا ہے، سنکیانگ کے 2اہم ریلوے داخلی دروازے ہیں۔

پہلے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق پیر  تک الاشانکو بندرگاہ سے اس سال 3 ہزار سے زائد چین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت ہو چکی تھی، جن میں 123 روٹس کے ذریعے جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک کو جوڑا گیا ہے۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران ان دونوں ریلوے بندرگاہوں پر سامان کی آمد و رفت میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ برقرار رہا ہے۔

صرف 2024 میں دونوں بندرگاہوں سے 16 ہزار 400 چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے سفر ہوئے جو گزشتہ سال سے 14 فیصد زائد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!