"ایسٹ ڈیٹا، ویسٹ کمپیوٹنگ” منصوبے کے تحت چین کےشمال مغربی صوبہ گانسو کا شہر چنگ یانگ آج ملک کے اہم ترین کمپیوٹنگ مراکز میں شامل ہو چکا ہے۔
یہ منصوبہ 2022 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مشرقی چین کے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ علاقوں سے آنے والے ڈیٹا کو ملک کے پسماندہ داخلی علاقوں میں محفوظ اور پروسیس کرنا ہے، اس اقدام کا مقصد چین کے معاشی عدم توازن کو کم کرتے ہوئے ایک مضبوط ڈیجیٹل پُل قائم کرنا ہے ۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): ڈونگ زونگ مو، ڈائریکٹر، چنگ یانگ کے "مشرقی ڈیٹا، مغربی کمپیوٹنگ” انڈسٹریل پارک مینجمنٹ کمیٹی
"2023 کے اختتام تک ہم نے 20 ہزار اسٹینڈرڈ سرور ریکس اور 5,300 پیٹافلاپس کی کمپیوٹنگ پاور کی گنجائش قائم کی ہے۔ سن 2024 میں چنگ یانگ ڈیٹا سینٹر کلسٹر میں 31 ہزار اسٹینڈرڈ ریکس باقاعدہ طور پر کام شروع کر چکے ہیں، جن کی مجموعی کمپیوٹنگ صلاحیت 50 ہزار پیٹافلاپس تک پہنچ چکی ہے۔”
یہ ڈیجیٹل انقلاب مقامی معیشت میں نئی جان ڈال رہا ہے۔ محض دو سال کے عرصے میں چنگ یانگ میں تین سو سے زائد ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ کمپنیوں نے اپنے دفاتر قائم کیے ہیں، جس سے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): لین جِنگ، جنرل مینیجر، کنگ سافٹ کلاؤڈ (چنگ یانگ ) ڈیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"ہم نے ‘ایسٹ ڈیٹا، ویسٹ کمپیوٹنگ’ منصوبے کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے ،ہماری کمپیوٹنگ صلاحیت میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ اس سہولت سے مشرقی چین کے کئی ادارے مستفید ہو رہے ہیں، جن میں کنگ سافٹ اور شیاؤمی شامل ہیں۔ دیگر شراکت دار بھی اپنی کمپیوٹنگ سہولیات یہاں منتقل کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہماری کمپیوٹنگ پاور 10 ہزار پیٹا فلوپس تک ریکاڈ کی گی ہے”
ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): جِنگ لی رونگ، چنگ یانگ "ایسٹ ڈیٹا ویسٹ کمپیوٹنگ” چائنا موبائل کنسٹرکشن و مینٹی ننس سینٹر
"2024 کے اختتام تک ہماری کمپیوٹنگ پاور 31 ہزار پیٹا فلوپس تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ صلاحیت 80 ہزار پیٹا فلوپس سے تجاوز کر جائے گی۔”
ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): جیانگ کن، جنرل مینیجر، بیجنگ ہونگ ون ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سروسز کمپنی
"چنگ یانگ ، چین کے ‘ایسٹ ڈیٹا، ویسٹ کمپیوٹنگ’ منصوبے کے تحت آٹھ قومی مرکزی مراکز میں سے ایک اہم حب ہے جو روایتی اور قابلِ تجدید توانائی کے وافر وسائل سے مالا مال ہے۔ آج ہم یہاں منصوبے کے لیے موزوں زمین کے انتخاب کا عمل مکمل کر رہے ہیں۔”
چنگ یانگ ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link