بھارت میں اسلاموفوبیا کےواقعات پر ترجمان دفتر خارجہ نےشدید ردعمل دیتےہوئےکہا پاکستان کوبھارت میں اسلاموفوبیا کےبڑھتےواقعات پرشدیدتشویش ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےاپنے بیان میں کہابھارت میں مسلمانوں کونفرت انگیزبیانات،امتیازی سلوک کانشانہ بنایا جارہا ہے،
ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کونشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعث تشویش ہے، بھارتی حکومت تمام شہریوں کےحقوق اورتحفظ کویقینی بنائے۔
ترجمان نے کہا بھارت میں مذہبی منافرت کو سیاسی مقاصد کیلئےبھڑکانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مذہبی ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچایا جارہاہے،بھارت میں موجودہ حالات میں مفاہمت اور برداشت کی اشد ضرورت ہے۔
