اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے "پیچھے ہٹنے" کی کوشش...

زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے "پیچھے ہٹنے” کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (دوسرے بائیں) یوکرین  کے صدر وولودیمیر زیلنسکی (دوسرے دائیں) کا استقبال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ نایاب معدنیات کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں "مسائل” کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں کو بتایا کہ  وہ سمجھتے ہیں زیلنسکی نایاب معدنیات معاہدےسے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو بڑے اور بہت بڑے ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نایاب معدنیات کی حوالگی کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے تاہم اب زیلنسکی دوبارہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ وہ نیٹو کا رکن بننا چاہتے ہیں ۔ اچھا ہے لیکن وہ کبھی بھی نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔

وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں، اس لئے اگر وہ معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے 20 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین کے ساتھ نایاب معدنیات کے معاہدے پر "بہت جلد” دستخط ہوجائیں گے۔ اس معاہدے پر ابتدائی طور پر فروری کے آخر میں واشنگٹن میں دستخط ہونا تھے تاکہ امریکہ کو یوکرین کے معدنی وسائل کا کنٹرول حاصل ہوسکے تاہم وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اس میں تاخیر ہوئی۔

زیلنسکی نے گزشتہ جمعہ کو  کہا تھا کہ یوکرین کو واشنگٹن کے مجوزہ معدنیات کے معاہدے کا ایک نیا مسودہ موصول ہوا ہےجس کا متن پہلے کے لائحہ عمل معاہدے سے "یکسر مختلف” ہے جس پر وہ ٹرمپ کے ساتھ دستخط کرنے والے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!