اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور روس کی سخالین جزیرے کے قریب پھنسے چینی مال بردار...

چین اور روس کی سخالین جزیرے کے قریب پھنسے چینی مال بردار جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری

روس کےعلاقے نیویلسک کے قریب چین کا پھنسا ہوا مال بردار جہاز این یانگ۔ 2 دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

نیویسلک، روس (شِنہوا) چینی اور روسی حکام روس کے سخالین جزیرے پر نیویلسک کے قریب پھنسے ہوئے چینی مال بردار جہاز این یانگ -2 کے لئے امدادی سرگرمیوں کو فعال طریقے سے آگے بڑھارہے ہیں۔

ولادی ووستوک میں چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ چین کی ایک ٹاسک فورس حال ہی میں روس کے سخالین اوبلاست پہنچی ہے تاکہ نکالنے کی کارروائی کے لئے مقامی روسی حکومتی عہدیداروں اور امدادی اداروں سے مشاورت کی جا سکے۔

فریقین نے تیل نکالنے کے لئے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں جبکہ امدادی منصوبے کے اگلے مرحلے کا مسودہ تیار کرنے کے لئے مزید کوششیں جاری ہیں۔

چینی قونصل خانے کا عملہ پھنسے ہوئےجہاز کے عملے سے ملنے کے لئے جہاز پر گیا تھا ۔ فی الحال عملے کے تمام 20 ارکان صحت مند ہیں اور بیرونی دنیا سے بغیر کسی رکاوٹ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس کھانے اور پینے کا پانی بھی مناسب مقدار میں موجود ہے۔

چین کا مال بردار جہاز این یانگ ۔2 شدید طوفان کے بعد 9 فروری کی علی الصبح سخالین جزیرے پر نیویلسک بندرگاہ کے قریب  پھنس گیا تھا، جہاز پر تقریباً 50 ٹن ڈیزل اور 700 ٹن بھاری ایند ھن تیل لدا ہوا ہے۔

سخالین کے گورنر کے مطابق اس واقعے کے بعد آس پاس کے پانیوں میں کوئی آلودگی نہیں پائی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!