اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بنیادی کھیتوں کو اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں تبدیل کرنے...

چین کا بنیادی کھیتوں کو اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی دے چھنگ کاؤنٹی کے گاؤں شانگ بائی میں کینولاکے کھیت میں ڈرونز کی مدد سے کام کیاجارہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بنیادی کھیتوں کو بتدریج اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے عمومی دفتر اور ریاستی کونسل کے عمومی دفتر کے جاری کردہ اس منصوبے کا مقصد 2030 تک 1.35 ارب مو (9 کروڑ ہیکٹرز) اعلیٰ معیار کے کھیت تیار کرنا اور 2035 تک تمام اہل بنیادی کھیتوں کو اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں تبدیل کرنا ہے۔

اس منصوبے میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ غذائی تحفظ ایک اسٹریٹجک مسئلہ ہے۔ اس میں زور دیا گیا ہے کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بنیاد قابل کاشت زمین میں ہے جبکہ اعلیٰ معیار کے کھیتوں کی تیاری پر اہم توجہ ہے۔

اعلیٰ معیار کے کھیتوں کو پوری طرح سہولت سے لیس کھیت بھی کہا جاتا ہے، ان کھیتوں میں آفات کی روک تھام اور تدارک ، مٹی کے معیار اور زرخیزی میں بہتری، اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر مبنی کھیت کے انتظام کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون درکار ہوتا ہے ۔

چین نے 2024 کے اختتام تک 1 ارب مو سے زیادہ اعلیٰ معیار کے کھیت تیار کئے تھے اور 1 کروڑ کلومیٹر سے زائد پر پھیلا ہوا آب پاشی کا نظام تعمیر کیا تھا۔

چین میں اناج کی پیداوار گزشتہ برس ریکارڈ 70 کروڑ 65 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی تھی  جو 2023 کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!