پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچائنہ بین الاقوامی تلاش و امدادی ٹیم میانمار پہنچ گئی

چائنہ بین الاقوامی تلاش و امدادی ٹیم میانمار پہنچ گئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عملہ چین کی ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کو میانمار کے لئے ایک طیارے پر لاد رہا ہے۔(شِنہوا)

نے پی تو، میانمار (شِنہوا) چائنہ بین الاقومی تلاش و امدادی ٹیم (سی آئی ایس اے آر) کے 118 ارکان میانمار کے شہر نے پی تو پہنچ گئی۔

ٹیم میں زلزلہ ماہرین ، اسٹرکچرل انجینئرز، تلاش و امدادی کارکن ، طبی عملہ اور تربیت یافتہ کتے کے یونٹس شامل ہیں۔ ان کے پاس انسانی تلاش کے آلات، ، انہدام کے آلات اور فیلڈ اسپتال بھی ہیں۔

سی آئی ایس اے آر اقوام متحدہ کی تصدیق شدہ انتہائی اعلیٰ تجربہ کار امدادی ٹیم ہے، جو 2001 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ٹیم 20 سے زائد بین الاقوامی مشنز میں حصہ لے چکی ہے۔

میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کے مطابق جمعہ کے روز آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں تقریباً 1 ہزار 700 افراد ہلاک اور 3 ہزار 400 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 300 لاپتہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!