اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغان نگران حکومت نے 10 روز میں ایک اور امریکی شہری کو...

افغان نگران حکومت نے 10 روز میں ایک اور امریکی شہری کو رہا کردیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغان نگران حکومت نے ایک اور امریکی خاتون شہری فائی ہال کو حراستی مرکز سے رہا کردیا ہے۔

مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے سابق امریکی سفیر اور افغانستان کے لئے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے کہا کہ رہائی پانے والی خاتون اس وقت کابل میں قطری دوستوں کے ساتھ ہیں جنہیں جلد ہی ان کے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

گزشتہ 10 روز کے دوران افغان انتظامیہ کی جانب سے رہا کئے جانے والا یہ دوسرا امریکی شہری ہے۔

افغان انتظامیہ نے 20 مارچ کو قطر کی ثالثی پر امریکی شہری جارج گلیزمین کورہا کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!