ہفتہ, جنوری 31, 2026
تازہ ترینٹوکیو کے یوینو چڑیا گھر سے آخری دو پانڈا چین واپس روانہ،...

ٹوکیو کے یوینو چڑیا گھر سے آخری دو پانڈا چین واپس روانہ، شہریوں نے پرجوش انداز میں الوداع کہا

جاپان کے آخری دو دیو ہیکل پانڈا منگل کے روز ٹوکیو کے یوینو چڑیا گھر سے چین واپس روانہ ہو گئے۔ اس کے ساتھ تقریباً پچاس برس بعد جاپان میں کوئی پانڈا موجود نہیں رہے گا۔

جڑواں پانڈا شیاؤ شیاؤ اور لی لی یوینو چڑیا گھر سے ٹرک کے ذریعے ناریتا ائرپورٹ پہنچائے گئے جہاں سے انہیں چین واپس لے جانے کے لئے پرواز کا انتظام کیا گیا۔

یہ پانڈا سال2021 میں پانڈا جوڑے شِن شِن اور ری ری کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ یہ جوڑا ستمبر 2024 میں چین واپس لوٹ گیا تھا جبکہ شیاؤ شیاؤ اور لی لی کی بڑی بہن شیانگ شیانگ فروری 2023 میں چین واپس جا چکی تھی۔

چین اور جاپان کے ایک طے شدہ معاہدے کے تحت یہ جوڑا فروری 2026 تک واپس ہونا تھا لیکن جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے چینی حکام سے مشاورت کے بعد روانگی تقریباً ایک ماہ پہلے کرنے پر اتفاق کیا۔

روانگی سے پہلے کے دنوں میں عوام کی بڑی تعداد یوینو چڑیا گھر پہنچی تاکہ پانڈا کو الوداع کہہ سکے۔ 14 جنوری سے چڑیا گھر نے ریزرویشن اور قرعہ اندازی پر مشتمل نظام متعارف کرایا جس کے تحت روزانہ تقریباً 4 ہزار 400 افراد جڑواں پانڈا دیکھنے کے لئےمنتخب کیے جاتے تھے۔

مینیچی شِمبون کے مطابق چڑیا گھر کی نشستوں کے لئے تقریباً 3 لاکھ 11 ہزار 500  افراد نے درخواست دی جبکہ 25 جنوری کو  آخری روز ریزرویشن مقررہ گنجائش سے 24 اعشاریہ 6 گنا زیادہ رہی۔

قرعہ اندازی میں منتخب نہ ہونے کے باوجود بھی بہت سے جاپانی شائقین آخری دن یوینو چڑیا گھر پہنچے تاکہ شیاؤ شیاؤ اور لی لی کو الوداع کہہ سکیں۔

یوینو چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر میکاکو کانی کو نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے برسوں سے پانڈا کی دیکھ بھال کی اور ان کی نشوونما میں تعاون کیا۔

گزشتہ برس جون میں واکایاما پریفیکچر کے ایک چڑیا گھر سے بھی چار دیو ہیکل پانڈا چین واپس بھیجے گئے تھے۔ شیاؤ شیاؤ اور لی لی کے روانہ ہونے کے بعد جاپان میں 1972 کے بعد پہلی بار کوئی دیو ہیکل پانڈا موجود نہیں رہے گا۔ واضح رہے کہ 1972 میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات معمول پر آنے کی یاد میں دو پانڈا جاپان لائے گئے تھے۔

ٹوکیو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

جاپان کے آخری دو دیو ہیکل پانڈا چین واپس روانہ

شیاؤ شیاؤ اور لی لی کو ٹوکیو کے یوینو چڑیا گھر سے روانہ کیا گیا

جڑواں پانڈا 2021 میں شِن شِن اور ری ری کے ہاں  پیدا ہوئے

ان کی بڑی بہن شیانگ شیانگ فروری 2023 میں چین واپس لائی گئی

شیاؤ شیاؤ اور لی لی کی روانگی سے پہلے عوام کی بڑی تعداد چڑیا گھر پہنچی

14 جنوری سے ریزرویشن اور قرعہ اندازی کا نظام متعارف کیا گیا

روزانہ تقریباً 4 ہزار 400 افراد جڑواں پانڈا دیکھنے کے لئےمنتخب کئے جاتے

25 جنوری کو آخری دن ریزرویشن مقررہ گنجائش سے 24.6 گنا زیادہ رہی

1972 کے بعد پہلی بار جاپان میں کوئی دیو ہیکل پانڈا موجود نہیں

گزشتہ سال واکایاما کے چڑیا گھر سے چار پانڈا بھی چین واپس گئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!