ہفتہ, جنوری 31, 2026
انٹرنیشنلتہران جنگ نہیں، باوقار مذاکرات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر

تہران جنگ نہیں، باوقار مذاکرات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر

تہران (شِنہوا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران  نے تنازعات کے حل کے لئے ہمیشہ روابط اور مکالمے  کی کوششیں کی ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے۔

ایرانی صدارتی سرکاری ویب سائٹ  کے مطابق انہوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیشرفت بالخصوص مغربی ایشیا میں امریکہ کی طرف سے عسکری سرگرمیوں میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔باوقار

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں سلامتی کے تحفظ اور دیرپا امن و استحکام کے قیام کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کے دعوؤں کے باوجود ان کے اقدامات سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کی طرف عملی عزم کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا طریقہ کار “وقار پر مبنی سفارتکاری”، بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور کسی بھی قسم کی دھمکیوں یا دھونس سے گریز شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے ملک کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دیں۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں چیلنجز سے نمٹنے اور امن قائم رکھنے کے لئے مکالمہ اور سفارت کاری کی اہمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!