ہفتہ, جنوری 31, 2026
انٹرنیشنلامریکہ کا ایران کو فوجی مشقوں کے دوران اشتعال انگیزی سے باز...

امریکہ کا ایران کو فوجی مشقوں کے دوران اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا انتباہ

امریکہ نے ایران کو فوجی مشقوں کے دوران اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا انتباہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی غیر محفوظ اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو بحری مشقوں کو پیشہ ورانہ، محفوظ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام دینا چاہئے، اگر پاسدارانِ انقلاب نے غیر محفوظ مشقیں، بے ضابطہ کارروائیاں یا امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب آپریشنز کیے تو وہ اسے برداشت نہیں کرے گا۔

سینٹ کام نے واضح کیا کہ امریکی فوج اپنے اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی خطرناک عمل کا سخت ردعمل دے سکتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!