میری لائن ایک کینڈین رقاصہ، کوریوگرافر اور ٹیچر ہیں جنہیں رقص میں بہت دلچسپی ہیں۔ وہ اپنے فن کو دیگر لوگوں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔ وہ نئے چینی سال کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے بہت پرجوش بھی ہیں۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): میری لائن گڈہیو، کینیڈین رقاصہ
’’میرا نام میری لائن گڈہیو ہے۔ میں ایک رقاصہ، کوریوگرافر اور ٹیچر ہوں۔ میں بہت عرصے سے اس شعبے سے وابستہ ہوں۔ مجھے رقص سے بہت لگاؤہے اور میں اسے سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے پسند یدہ شہر میں نئے سال کے لمحات گزارتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
کل کے شو سے میرا خواب حقیقت بن گیا، کیونکہ اس پروگرام میں مجھے مکمل بیلے ترتیب دینے کا موقع ملا۔ نئے چینی سال کے لئے اب یہ آرام کرنے کا وقت ہے۔ ہم پرسکون ہوسکیں گے اور ہم ڈونگ گوان میں رہنا چاہتے ہیں۔
میں سمجھتی ہوں کہ ڈونگ گوان کی ثقافت بہت خوبصورت ہے۔ میں یہاں سڑکوں پر ہمیشہ سرخ لالٹینیں دیکھتی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہاں کے لوگ واقعی اپنی زندگی گزارنے کے طریقے جانتے ہیں۔ بطور کینڈین شہری میں یہاں کے لوگوں کو کچھ ایسا سکھانا چاہتی ہوں جس کی میں ماہر ہوں۔کیونکہ یہاں کا ماحول مختلف ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم مغربی بیلے اور فنون کو چینی ماحول کےساتھ جوڑ دیں تو یہ ایک بہت خوبصورت امتزاج ہوگا۔ میں نئے سال کو ڈونگ گوان میں اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کھانے اور آرام کرنے کے لئے حیرت انگیز مقامات پر جائیں گے۔
میں آپ سب کو نئے چینی سال کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔
نیا سال بہت مبارک ہو!
میں آب سب کی اچھی قسمت کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘
گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
