اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بھر میں بہار تہوار پر گھر آنے کے لئے فضائی سفر

چین بھر میں بہار تہوار پر گھر آنے کے لئے فضائی سفر

چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ سے چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ جانے والی پرواز پر سوار ایک مسافر کو شان ڈونگ ایئر لائنز کی میزبان لی شوئے کھانا اور مشروب پیش کر رہی ہے-(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)شان ڈونگ ایئرلائنز کی پرواز ایس سی 4816 چین کے مشرقی چھنگ ڈاؤ جیاؤ ڈونگ ہوائی اڈے پر 148 مسافروں کو لے کر باآسانی اتری۔بہار تہوار سے کچھ دن پہلے بارش والے شہر سے روانہ ہونے والی پرواز 14 منٹ تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود مقررہ وقت سے 7 منٹ پہلے پہنچ گئی۔

کیبن کے دروازے پر چیف فلائٹ اٹینڈینٹ ژاؤ یوئے نے مسکراہٹ کے ساتھ مسافروں کو الوداع کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔جہاز کے اندر چینی جشن کے کردار ’’فو‘‘ کے 4 ٹکڑے جس کا مطلب ہے اچھی قسمت اور سانپ کی طرز کے کٹے کاغذ دیواروں پر آویزاں تھے۔

ژاؤ نے بتایا کہ کیبن کو نئے چینی سال کی مزید روایتی علامات سے سجایا جائے گا اور کھانے کے اوقات میں ڈمپلنگز  دی جائے گی جو خاندان کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی علامت ہے۔بہار تہوار کے لئے بعض پروازیں بہار تہوار کے اشعار لکھنے جیسی خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کریں گی۔

2025 کے بہار تہوار کے سفری رش چھون یون کا آغاز 14 جنوری سے ہوا جو 22 فروری تک جاری رہےگا۔

فلائٹ میزبان یوآن ژی شوان کا کہنا ہے کہ ہماری پرواز کے وقت اور نظام الاوقات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر کے دوران میں نے تقریباً 60 گھنٹے پرواز میں گزارے تاہم اس ماہ توقع ہے کہ میری پرواز کا وقت 80 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار تہوار کے سفری رش کے دوران خصوصی ضروریات کے حامل مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جن کو وہ اور ان کے ساتھی بھرپور دیکھ بھال اور توجہ فراہم کریں گے۔

شان ڈونگ ایئر لائنز کی چھنگ ڈاؤ برانچ کے چیک ان سپر وائزرچھو جون کے نے کہا کہ سفری رش کے دوران ایئر لائنز بزرگ شہریوں،اکیلے بچوں اور معذوری کا شکار مسافروں کی ضروریات کو خصوصی اہمیت دیتی ہیں۔چیک ان سے لے کر کیبن اور پرواز کے بعد کی نقل و حمل تک مخصوص عملہ تعینات کیا جاتا ہے جو یقینی بناتا ہے کہ مسافروں کا سفر آرام دہ اور اطمینان بخش ہو۔

بہار تہوار کے سفری رش کے دوران کئی غیر ملکی مسافر بھی اپنے سفر کے دوران نئے چینی سال کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اس کا مطلب سیکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!