اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنائیجر اندھے پن کے مرض اونکوسرسیاسس پرقابوپانے والا پہلا افریقی ملک بن...

نائیجر اندھے پن کے مرض اونکوسرسیاسس پرقابوپانے والا پہلا افریقی ملک بن گیا

تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس(بائیں طرف) تنزانیہ کی صدر سمیعہ سلوہو حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

نیامے(شِنہوا)نائیجر کے وزیر برائے صحت عامہ، آبادی اور سماجی امور گربا حکیمی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ملک اندھے پن کے مرض اونکوسرسیاسس سے پاک ہوگیا ہے۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ نائیجر افریقہ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس بیماری کو ختم کیا ہے، اس بیماری نے خاص طور پر بعض آبی گزرگاہوں کے قریب رہنے والی آبادی کو متاثر کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجر کو اونکوسرسیاسس کے خاتمے پر مبارکباد دی ۔

نائیجرکو افریقہ کا پہلا اور دنیا کا پانچواں ملک تسلیم کیا جاتا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ آنکوسرکا وولولس نامی جراثیم کی منتقلی کو روکا ہے۔ اس سنگ میل تک پہنچنے والے دیگر 4 ممالک امریکہ میں واقع ہیں، ان میں  کولمبیا نے 2013، ایکواڈور نے 2014، گوئٹے مالا 2016 اور میکسیکو نے 2015 میں اس جراثیم پر قابو پایاتھا۔

حکیمی نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا، جس نے ملک سے بیماری کے خاتمے کے لئے ضروری سائنسی ثبوت فراہم کئے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ میں نائیجر کو اس مہک بیماری سے آبادی کو نجات دلانے کے عزم پر مبارکباد دیتا ہوں، جس کی وجہ سے غریب ترین برادریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!