اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز کے مرکزی میڈیا مرکز نے کام...

چین میں ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز کے مرکزی میڈیا مرکز نے کام شروع کردیا

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کے مرکزی میڈیا سنٹر(ایم ایم سی) کا داخلی دروازہ دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)ہاربن میں ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس کے مرکزی میڈیا سنٹر (ایم ایم سی) نے جمعہ سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔

ہاربن بین لاقوامی کانفرنس، نمائش اور کھیل کے مرکز میں قائم یہ مرکز میڈیا مرکز،  مرکزی صحافی مرکز (ایم پی سی) اور بین الاقوامی نشریاتی مرکز (آئی بی سی) پر مشتمل ہے۔

ایم ایم سی کے رضاکار رجسٹرڈ میڈیا اور نشریاتی اداروں کے لئے زبان اور رہنمائی کی خدمات فراہم کرنے کو تیار ہیں اور اس مقام پر غیر ملکی کرنسی تبادلہ کے آؤٹ لیٹس بھی دستیاب ہیں۔ 9 ویں ایشیائی سرمائی گیمز کے آفیشل کمرشل سٹور پر مختلف قسم کی یادگاریں بشمول ہاربن 2025 کے شیروں کے خوبصورت میسکوٹ "بن بن ” اور "نی نی ” توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایم ایم سی کے میڈیا آپریشن ڈائریکٹر لیو ژوانگ زی نے کہا کہ ایم ایم سی گیمز کے دوران آئی پی ٹی وی یا انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی کی مکمل کوریج کے ساتھ 24 گھنٹے فعال ہوگا۔

ایم پی سی پریس کانفرنس روم، آن لائن نیوز سنٹر اور میڈیا کے ورک رومز پر مشتمل ہے جس میں ایونٹ کی میزبان نیوز ایجنسی شِنہوا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایم پی سی میں ایشیائی موسم سرما گیمز کے گزشتہ ایڈیشنز کی مشعلوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ہاربن 2025 کے موضوع پر خطاطی اور مصوری کے فن پارے بھی پیش کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!