چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں موسم بہار کے تہوار کے موقع پر وکٹوریہ ہاربرپرآتش بازی کاخوبصورت منظر-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)جمعرات کی شام 8 بجتے ہی ہانگ کانگ کی وکٹوریہ ہاربر کے اوپر آسمان رنگوں سے بھرگیا جو نئے چینی سال کی آمد کا اعلان تھا۔
اس سال 23 منٹ تک جاری رہنے والی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، جس میں 23ہزار888 رنگین آتشی دھماکوں کے ذریعے 9 مناظر دکھائے گئے ، نے 2لاکھ 50ہزار سے زیادہ رہائشیوں اور سیاحوں کو سانپ کے سال کے جشن کی طرف متوجہ کیا گیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے ادارہ برائے ثقافت، کھیل وسیاحت کے زیراہتمام مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی اس سالانہ تقریب کا مشاہدہ کرنا ہانگ کانگ کے بہت سے رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے لازمی ہوتا ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں نئے چینی سال کی مرکزی تقریب کے طور پر آتش بازی کے مظاہرے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی تقریب میں نئے عناصر شامل ہوتے ہیں جو وکٹوریہ ہاربر کے اوپر آسمان پر نئی چمک لاتے ہیں۔ جس طرح چست سانپ لچک اور مطابقت پذیری کی علامت ہے اسی طرح یہ ہانگ کانگ کے لوگوں کی جدیدیت اور لچک کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
70 سالہ مقامی رہائشی مسز سوین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے لئے یہ ایک شو سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ اجتماعی جشن اور امید کا لمحہ تھا، یہ سب سے زیادہ ہجوم میں سے ایک ہے جو میں نے کبھی دیکھا ہے۔ سیاحوں کی آمد نے تہوار کے جذبے میں اضافہ کیا ہے۔
