اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کا امدادی ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین اسرائیلی پابندی کے...

اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین اسرائیلی پابندی کے باوجود غزہ،مغربی کنارے میں سرگرم عمل

غزہ کی شمالی پٹی میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی بچہ تباہ شدہ عمارت پر بیٹھا ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے اسرائیلی پابندی نافذ ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اکتوبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این آر ڈبلیو اے کو ملک میں کام سے روکنے اور اسرائیلی حکام کے ادارے کے ساتھ رابطے پر پابندی کے لئے 2 قراردادیں منظور کی تھیں۔یہ قوانین جمعرات سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ یو این آر ڈبلیو اے نے کہا ہے کہ وہ وہاں موجود رہ کر خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

دوجارک نے کہا کہ وہ یواین آر ڈبلیو اے کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں جنہوں نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں ہیڈکوارٹرز کی عمارت سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خالی کرا لی گئی ہے۔یو این آر ڈبلیو اے کے عملے کے ارکان یا تو کلینکس کی صورت میں میدان میں موجود ہیں یا پھر گھر یا کسی اور مقام سے کام کرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورے مشرقی بیت المقدس میں کلینک کھلے ہیں۔

دوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ ادارے نے غزہ کی پٹی میں صحت اور تعلیم کی معاونت اور غذائی امداد بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ جمعرات سے یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دےگا۔اسرائیل نے ادارے پر حماس کے کارکنوں کو ملازمت دینے اور غزہ میں دہشت گردی کی سرگرمیاں فعال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے 1950 سے مشرقی بیت المقدس سمیت اردن،لبنان،شام،غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی معاونت کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!