پہلے چین-یورپ ایکسپریس کارگو بحری جہاز کی اپنا پہلا سفر مکمل کرنے کے موقع پر لی گئی تصویر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (lجی اے سی) کے مطابق 2024 میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں کو چین کی برآمدات میں اضافہ ہواہے۔
جی اے سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال 254.50کھرب یوآن (تقریباً 35.50کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔
برازیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو برآمدات میں بالترتیب 23.3 فیصد، 19.2 فیصد اور 18.2 فیصد اضافہ ہوا۔ آسیان ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں حصہ لینے والے ممالک کو برآمدات میں بالترتیب 13.4 فیصد اور 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ یورپی یونین اور امریکہ جیسی روایتی مارکیٹوں کو برآمدات میں بالترتیب 4.3 فیصد اور 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link