اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا صوبہ حئی لونگ جیانگ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے...

چین کا صوبہ حئی لونگ جیانگ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیار

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر یابولی کے سکی ریزارٹ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی کونے میں حئی لونگ جیانگ صوبہ برف کے بھرپور وسائل سے مالا مال ہے۔یہاں سرمائی کھیلوں کی گہری روایت ہے جو عالمی سطح پر بھی مسلسل پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

اب تک سرمائی اولمپک کھیلوں میں چین کے 22 طلائی تمغوں میں سے 13 تمغے حئی لونگ جیانگ کے کھلاڑیوں نے جیتے۔

7 فروری کو 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں ہوگی۔ایشیا کے 34 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 270 کھلاڑی قسمت آزمائی کریں گے جس سے سرمائی کھیلوں کا یہ ایڈیشن دستوں اور ایتھلیٹس کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ہوگا۔

سپیڈ سکیٹر ژانگ ہانگ اور فگر سکیٹنگ کی جوڑی شین شوئے اور ژاؤ ہونگبو سمیت متعدد سرمائی اولمپک چیمپینز کے مسکن ہاربن نے 1996 میں بھی تیسرے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کی اور چین کے قومی سرمائی کھیلوں کے کئی ایڈیشن منعقد کئے۔

2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں میں پیئر فگر سکیٹنگ میں سرفہرست رہنے والی سوئی وین جِنگ اور ہان کونگ بھی ہاربن میں پیدا ہوئے۔29 سالہ سوئی اس وقت ایک نئے ساتھی کے ہمراہ 2026 کے ملان-کورٹینا سرمائی کھیلوں کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ ہان نے زخمی ہونے کے باعث 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!