اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس نے چین کے نئے سال کے موقع پر خصوصی ٹرین کا...

روس نے چین کے نئے سال کے موقع پر خصوصی ٹرین کا آغاز کردیا

روس کے شہر ماسکو میں میٹروٹرین کے افتتاح کی تقریب میں روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا اور ماسکو کے ڈپٹی میئر میسکم لکسوتوف شریک ہیں-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)ماسکو نے قمری کیلنڈر کے مطابق روایتی نئے چینی سال یا بہار تہوار کے آغاز کے موقع پر بدھ کے روز خصوصی میٹرو ٹرین کی نقاب کشائی کی۔

ٹرین کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے کہا کہ موسم بہار کا میلہ روس میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، یہ ماسکو کی ثقافتی زندگی کا ایک اہم حصہ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی روشن علامت بن رہا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی موسم بہار کے تہوار کے عناصر سے سجی یہ ٹرین دنیا بھر سے مقامی افراد اور سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ یہ مشترکہ منصوبہ 2024 اور 2025 میں چین اور روس کی ثقافت کے سالوں کے لائحہ عمل کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین میں دکھائی جانے والی تصاویر اور علامتیں ہمارے شہریوں کو قدرتی ماحول میں چین کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کریں گی۔

ماسکو کے ڈپٹی میئر میکسم لکسوتوف کے مطابق یہ انوکھی میٹرو ٹرین دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی علامت اور چینی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس سے ماسکو کے رہائشیوں اور روسی دارالحکومت آنے والے سیاحوں کو چینی ثقافت اور نئے چینی سال کی روایات کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملےگا۔

ٹرین کو سرخ رنگ میں سجایا گیا ہے۔ ایک ایسا رنگ جو چینی ثقافت میں خوشی، خوش قسمتی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ بیرونی حصے کو سانپ سے سجایا گیا ہے جو نئے سال کی راشی کے ساتھ ساتھ ایک چینی ڈریگن بھی ہے۔

ٹرین کے اندر مسافر چین میں نئے سال کی تقریبات کی تصاویر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں منگل کے روز "نئے چینی سال” تہوار کا آغاز منیزنیا سکوائر پر ہوا۔

چینی خصوصیات کی حامل بہت سی ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل یہ تقریب 9 فروری تک جاری رہے گی اور ماسکو کے 2 درجن مقامات پر منعقد کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!