بدھ, جنوری 14, 2026
پاکستانکمپٹیشن کمیشن کا کریک ڈائون، گمراہ کن تشہیر پر رئیل سٹیٹ، آٹو...

کمپٹیشن کمیشن کا کریک ڈائون، گمراہ کن تشہیر پر رئیل سٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم و دیگر سیکٹرز پر بھاری جرمانے عائد

کمپٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم اور کاسمیٹکس سیکٹر میں دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر کرنیوالوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق کنگڈم ویلی پر گمراہ کن تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کنگڈم ویلی کے بینک اکائونٹس منسلک کر کے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک استعمال پر انکوائری جاری ہے۔

ہنڈائی ٹکسن کی لانچ قیمتوں بارے گمراہ کن تشہیر پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے، تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم کو 50 لاکھ روپے، کسانوں کو گمراہ کرنے پر الغازی ٹریکٹرز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمپی ٹیشن کمیشن نے اسٹریپسلز کیس میں گمراہ کن تشہیر پر 15 کروڑ اور ڈائمنڈ پینٹس پر عائد جرمانے کو برقرار رکھا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!