اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے خلائی اسٹیشن میں سائنسی تحقیق سے متعلق رپورٹ جاری کردی

چین نے خلائی اسٹیشن میں سائنسی تحقیق سے متعلق رپورٹ جاری کردی

چین،  محققین شین ژو۔ 18 خلائی جہاز کے ذریعے خلائی اسٹیشن سے واپس لائے جانےوالے تجرباتی نمونوں کا معائنہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ2برس میں ملک کے خلائی اسٹیشن سے متعلق سائنسی تحقیق اور اس کی اطلاقی پیشرفت کی تفصیلات پر مبنی اپنی پہلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)نے یہ رپورٹ خلائی اسٹیشن کے مکمل قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مرتب کی ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  خلائی مشنز کی پیشرفت کی بنیاد پر سالانہ بنیادوں پر جاری کی جائے گی۔

پیر کو جاری کردہ  رپورٹ میں خلائی زندگی اور انسانی تحقیق، مائیکروگریویٹی فزیکل سائنسز اور نئی خلائی ٹیکنالوجیز اور ان کے اطلاق  جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ رپورٹ  34 نمائندہ  سائنسی تحقیق اور واپس آنے والے نمونوں سے منتخب اطلاق کے نتائج،   تحقیقی اعداد و شمار، مدار میں کئے  گئے تجربات اور سائنسی و اطلاقی منصوبے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنسی فروغ کے مختلف سرگرمیوں  میں اہم پیشرفت کو اجا گر کرتی ہے، یہ چین کی خلائی ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں اور اختراع کے جذبے کا اظہار ہے۔

سی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ خلائی اسٹیشن پر سائنسی تجربات، اطلاقی منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی جانچ کےپہلے گروپ کی  پیشرفت بلارکاوٹ جاری ہے جس کے اہم نتائج ملے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!