پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترین`چین کا ڈیٹا صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ د...

`چین کا ڈیٹا صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ د ینے کا منصوبہ

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کی گوئی ژو یونیورسٹی میں پبلک بگ ڈیٹا کی اسٹیٹ کی لیبارٹری میں عملہ آلات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے اعلان کیا ہے کہ چین اپنی ڈیٹا صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ سے متعلق اقدامات کرے گا۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن اور 5 دیگر سرکاری محکموں کے پیر کو جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق ڈیٹا اداروں کی ترقی کو فروغ دینا اور قومی مربوط ڈیٹا مارکیٹ کی ترقی، نئے معیار کی پیداواری قوتوں کے اضافے اور ترقی کی نئی رفتار اور نئے محرکات کے لئے مستحکم تعاون کرنا ضروری ہے۔

رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ 2029 تک صنعت کو 15 فیصد سے زائد سالانہ مرکب شرح نمو حاصل ہونے کی توقع ہے جس کے ساتھ ساتھ اس کی ساخت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

رہنما اصول کے مطابق ڈیٹا ٹیکنالوجی ایجادت کی عالمی درجہ بندی میں صف اول میں شامل ہونے کی توقع ہے جبکہ ڈیٹا مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی صلاحیت میں خاطر خواہ بہتری ہو گی۔

اس سے نئی اسمارٹ ایپلی کیشنز، مصنوعات اور خدمات کا ایک سلسلہ ابھرنے اور عالمی مسابقت کے ساتھ ڈیٹا اداروں کا عروج حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ  ڈیٹا صنعت کی جامع طاقت بڑھے گی اور علاقائی کلسٹرنگ اور مربوط ترقی کا ایک بنیادی نمونہ قائم ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!