اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین80 فیصد سے زائد چینی کمپنیوں نے2024 کےدوران بیرون ملک سرمایہ کاری...

80 فیصد سے زائد چینی کمپنیوں نے2024 کےدوران بیرون ملک سرمایہ کاری کو برقرار رکھا

سعودی عرب، مکہ المکرمہ میں لوگ چینی و سعودی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ بغیرپائلٹ فضائی ٹیکسی کی آزمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی کمپنیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری 2024 کے دوران مستحکم انداز میں بڑھی اور 80 فیصد سے زائد  کمپنیاں بیرون ملک اپنی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے یا ا س میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

چائنہ کونسل برائے فروغ عالمی  تجارت (سی سی پی آئی ٹی) کے مطابق ایک حالیہ  سروے میں شامل 90 فیصد سے زیادہ کمپنیاں بیرون ملک سرمایہ کاری کے مستقبل سے متعلق  پُر امید ہیں۔

سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان سن شیاؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سروے کے مطابق کمپنیوں کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے شراکت دار ممالک اور علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیادہ پسند ہیں۔

سن نے کہا کہ سروے کردہ کمپنیوں میں سے تقریباً نصف نے پیداواری شعبے کو ترجیح دی ہے جبکہ تقریباً 30 فیصد کمپنیوں نے تھوک اور خوردہ تجارت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

سن نے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 70 فیصد  سروے شدہ کمپنیوں نے مارکیٹ مواقع کو تلاش کرنے کے لئے بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔  تقریباً 40 فیصد نے اپنے برانڈز کی عالمی شناخت میں اضافہ کیا اور 30 فیصد سے زائد  نے پیداوار اور آپریشن کے اخراجات میں کمی کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!