جاپان کے ٹوکیو میں لوگ ایک سڑک سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ٹوکیو (شِنہوا) کیوڈو نیوز نے ایک حالیہ سرکاری سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جاپان میں تقریباً 65 فیصد کمپنیاں محنت کشوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے غیرملکی ملازمین کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔
سروے میں 56.8 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ غیر ملکی ملازمین کو اس امید کے ساتھ ملازمت دی گئی ہے کہ وہ جاپانی عملے کے مقابلے میں اچھی یا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ 18.5 فیصد کا کہنا ہے کہ تنوع کے فروغ کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ سروے اکتوبر اور نومبر 2023 کے دوران 5 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کے حامل اداروں سے کیا گیا تھا ۔سروے میں میں 3 ہزار 534 کاروباری اداروں اور 11 ہزار 629 ملازمین نے رائے کا اظہار کیا تھا۔
سروے کے مطابق جاپان میں 51.5 فیصد غیر ملکی ملازمین کو ان کے آبائی ممالک میں اداروں یا افراد نے اس ملازمت سے آگاہ کیا تھا جبکہ 13.5 فیصد نے جاپان میں اداروں یا افراد کے توسط سے ملازمت حاصل کی۔
وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم سروے کا انعقاد جاری رکھتے ہوئے اسے پالیسی سازی کے لئے ایک بنیادی دستاویز کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
