جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں قومی اسمبلی کے ارکان صدر یون سوک-یول کے مواخذے کے بعد قائم مقام صدر ہان ڈک-سو کے مواخذے کے لئے ووٹ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کی پولیس نے صدر یون سوک-یول کے مارشل کے اعلان سے متعلق موجودہ قائم مقام صدر چھوئی سانگ-مک کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مارشل لا کا یہ اعلان صدر یون سوک-یول کے مواخذے کی وجہ بنا تھا۔
متعدد میڈیا اداروں کے مطابق ایک شہری گروپ کینڈل لائٹ ایکشن نے چھوئی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، چھوئی وزیر معیشت اوررخزانہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور یون اور وزیر اعظم کے مواخذے کے بعد عبوری صدر بن گئے تھے۔
ان پر بغاوت میں حصہ لینے اور سازش میں تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔
قومی تحقیقاتی دفتر کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے چھوئی اور دیگر افراد کے خلاف غداری سے متعلق الزامات پر دن کے آغاز پر مقدمہ درج کیا۔
چھوئی نے ایمرجنسی مارشل لا کی منظوری دینےوالےکابینہ اجلاس میں شرکت کی تھی ۔یون نے 3 دسمبر کی شب مارشل لا کا اعلان کیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد قومی اسمبلی نے اسے منسوخ کردیا۔
