چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ دا شینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیرملکی سیاح ایک پولیس افسر کی مدد سے عارضی داخلہ کارڈ بھررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کو امیگریشن پالیسیوں میں حالیہ نرمی اور توسیع کے ساتھ نئے سال کی تعطیلات کے دوران غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک مقبول منزل بننے کی توقع ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ کی پیشگوئی کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمدورفت یومیہ 20 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہےجو گزشتہ برس کی نسبت 18.8 فیصد اضافہ ہے۔ رش کے اوقات 31 دسمبر 2024 کی شام اور یکم جنوری 2025 کو ہوسکتے ہیں۔
تعطیلات کے دوران بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور چھنگ دو کے 4 بڑے ہوائی اڈوں پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ بین الاقوامی مسافروں کی آمد و رفت کی توقع کی جارہی ہے۔
چین نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں نمایاں نرمی کا اعلان کیا تھاجس میں اہل غیر ملکی مسافروں کے لئے منظور شدہ قیام کو ابتدائی 72 گھنٹے اور اس کے بعد کے 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹےیا 10 دن تک کر دیا گیا ہے۔
ںئی پالیسی کے تحت54 ممالک کے اہل شہریوں کو تیسرےملک یا خطے کی طرف جاتے ہوئے چین میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے۔ یہ مسافر چین کے 24 صوبوں، خودمختار علاقوں اور بلدیات کی 60 بندرگاہوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوکر مخصوص علاقوں میں 240 گھنٹے تک قیام کر سکتے ہیں۔
