چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ایک نمائش کے دوران لوگ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے میں غیر عسکری بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) کی آزمائش کے ایک قومی مرکز پر ڈرونز کے لئے پہلے ’’4 ایس اسٹور‘‘ نے آزمائشی آپریشن شروع کردیا ہے جس کا مقصد ملک کی کم بلندی کی معیشت کو مزید تقویت دینا ہے۔
روزنامہ چھنگ دو کے مطابق "4 ایس اسٹور” نے جمعرات سے آزمائشی آپریشن شروع کیا ہے، اسے لو آلٹی ٹیوڈ اکانومی انٹیلی جنٹ ایکوپمنٹ ایگز یبیشن اینڈ سیلز سینٹر بھی کہا جاتا ہے۔
رپوٹ کے مطابق یہ مرکز صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے تقریباً 70 کلومیٹر دور پھنگ ژو میں واقع ہے جسے
آز مائشی مر کز "اسکائی آئی” چلارہا ہے۔اس کے ذریعے روایتی آٹوموبائل 4 ایس اسٹورز کی طرز پر ڈرون کی فروخت، دیکھ بھال، پرزوں اور معلومات سے متعلق خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔
اس میں ڈرون بیمہ، مالیاتی خدمات، عوامی آگاہی اور فورم کی سرگرمیوں جیسی اضافی خدمات بھی شامل ہیں۔ ڈرون سے متعلق کل 32 کمپنیوں نے مرکز میں کام کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
اسکائی آئی کے سربراہ ژو شیاؤمنگ کا کہنا ہے کہ یہاں آپ مسابقتی قیمتوں پر جامع کارکردگی کے ساتھ مختلف قسم کے ڈرونز خریدسکتے ہیں جبکہ ون اسٹاپ ’’خریدو اور استعمال کرو‘‘ خدمات کا تجربہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
