اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانشمالی علاقہ جات میں سردی بڑھ گئی، کالام میں پارہ منفی 5تک...

شمالی علاقہ جات میں سردی بڑھ گئی، کالام میں پارہ منفی 5تک گرگیا

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں پارہ منفی 5تک گرگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب ہ بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں نوشہرہ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں رات اور صبح کے دھند موٹرویز اور ہائی ویز میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ کالام منفی 5، چترال لوئر، دیر بالا ،پاراچنار منفی 4، تخت بھائی اور دروش لوئر چترال منفی 2رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ ، سیدو شریف سوات ، کاکول اور تیمرگرہ منفی ایک رسالپور نوشہرہ صفر تک گر گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!