اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بڑھتی ہوئی نئی توانائی صنعت سے بیرون ملک مواقع کا...

چین کی بڑھتی ہوئی نئی توانائی صنعت سے بیرون ملک مواقع کا فروغ

چینی دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ قومی کنونشن مرکز میں ٹیسلا کا پویلین دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کا تیزی سے بڑھتا ہوا نئی توانائی کا شعبہ نہ صرف مقامی کامیابی کی داستان بیان کررہا ہے بلکہ عالمی گیم چینجر کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو پوری صنعتی چین میں تعاون کے فوائد پیش کرکے عالمی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ عالمی اثر تھائی لینڈ کی حکومت کے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی سپلائی چین بنانے کے لئے چینی کارساز کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ اس اقدام کو تھائی لینڈ کی قومی تحقیقی کونسل کے ماتحت تھائی-چائنیز سٹریٹجک ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر سوراسیت تھاناڈتانگ ایک سمارٹ حکمت عملی تصور کرتے ہیں۔

متعدد چینی کار ساز ادارے پہلے ہی تھائی لینڈ میں فیکٹریاں قائم کرچکے ہیں جن میں ایس اے آئی سی، گریٹ وال، بی وائی ڈی اور چیری شامل ہیں۔ چینی الیکٹرک گاڑیوں کی آمد نہ صرف مزید سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہے بلکہ چینی آٹوموٹیو سپلائی چین کمپنیوں کو بھی وہاں اپنی موجودگی میں اضافے کی ترغیب دے رہی ہے۔

گوشون ہائی ٹیک اور ایس وی او ایل ٹی انرجی ٹیکنالوجی جیسی کمپنیوں نے بیٹری کے پیداواری مراکزقائم کئے ہیں جبکہ ننگبو سن رائز الیکٹرک ٹیکنالوجی اور چھانگ ژو آہونگ الیکٹرانکس جیسے الیکٹرانکس مینوفیکچررز نے تھائی لینڈ میں نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سراست کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ اپنے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو مضبوط بنانے، تکنیکی ترقی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے چین کے علم اور تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!