اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی حکام نے سکول میں تحفظ خوراک کے واقعے پر مقامی حکام...

چینی حکام نے سکول میں تحفظ خوراک کے واقعے پر مقامی حکام کو طلب کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے بینشی شہر کی حکومت کے پرنسپل افسر کو ایک مقامی سکول کی کینٹین پر طالب علموں کو کچرے کے ڈبوں سے بچا ہوا کھانا پیش کرنے کے الزام پر طلب کرلیا۔

چین کی ریاستی کونسل کے تحت تحفظ خوراک کمیشن کے دفتر کے ساتھ ساتھ وزارت تعلیم اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارمارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ انتہائی سنگین واقعے سے انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ سکول اپنی ذمہ داریوں اور متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی کینٹین کے انتظام میں واضح خامیاں ہیں۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ تحفظ خوراک عوام کی زندگیوں اور صحت کے لئے اہم ہے اور یہ کہ سکول کے کھانے کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانا پارٹی کمیٹیوں اور تمام سطح پر حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

حکام نے بینشی شہر کے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مضبوط اور موثر اقدامات کریں اور سکول کے کھانے کی حفاظت کے بارے میں قواعد و ضوابط کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

ریاستی کونسل کے تحت تحفظ خوراک کمیشن کا دفتر جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گا اور بینشی شہر میں اصلاح کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!