اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے لئے خوراک کا خصوصی...

چین میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے لئے خوراک کا خصوصی درآمدی قانون منظور

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کی چھانگ جیانگ لی خودمختار کاؤنٹی کے قصبے وولی میں لی تینگ چھو (بائیں) دیگر خواتین محنت کشوں کے ساتھ کیلوں کے باغ میں کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ ترین مارکیٹ منتظم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں خصوصی طبی کھانوں اور صحت کے سپلیمنٹس کی عارضی درآمد سے متعلق نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے پیر کو ان عارضی ضوابط کی منظوری دی جس کے تحت ہائی نان کے بواؤ لی چھنگ بین الاقوامی طبی سیاحتی آزمائشی علاقے کو محدود مقدار میں خصوصی طبی کھانے اور غذائی سپلیمنٹس درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو قانونی طور پر بیرون ملک فروخت کئے جاتے ہیں تاہم وہ ابھی تک چینی مین لینڈ میں منظور شدہ نہیں ہیں۔

مارکیٹ منتظم نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہائی نان کی جامع اصلاحات اور کھلے پن کی حکمت عملی میں معاونت کرنا اور جزیرے کو عالمی طبی سیاحت میں اولین مقام دلانا ہے۔

نئے قوانین کے تحت آزمائشی علاقے میں نامزد طبی ادارے اب نایاب بیماریوں کے لئے خصوصی فارمولا خوراک، مخصوص مکمل غذائیت والے طبی کھانے اور مناسب مقدار میں ہیلتھ سپلیمنٹس درآمد کرسکیں گے۔

مارکیٹ منتظم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے نایاب اور مخصوص بیماریوں کے مریضوں کی کلینیکل غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا جبکہ صحت عامہ کے وسیع تر ضروریات بھی پوری کی جاسکیں گی۔ یہ پالیسی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بھی تیار کی گئی ہے کہ وہ ان خصوصی فوڈ کیٹیگریز میں اپنی تحقیق و ترقی کی کوششوں کو تیز کریں۔

یہ انتظامی نرمی ہائی نان کو عالمی معیار کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں تبدیل کرنے کی چین کی وسیع تر کوششوں سے مطابقت رکھتی ہے اور صحت کی نگہداشت میں اختراع اور اصلاحات سے متعلق حکومتی عزم بھی ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!