اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانسان نما روبوٹ نے چین کے اختراعی منظرنامے کو تبدیل کردیا

انسان نما روبوٹ نے چین کے اختراعی منظرنامے کو تبدیل کردیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں سائی-ٹیک کمپنی کا ایک ملازم انسان نما روبوٹ واکر ایکس  کی آزمائش کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)انسان نما روبوٹس کی بے پنا ہ ترقی چین میں 2024 کے دوران ٹیکنالوجی اختراع کے منظر نامے میں ایک نمایاں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس ابھرتے ہوئے شعبے کو سرمایہ کاری ایک مضبوط تعاون فراہم کررہی ہے، انسان نما مشینوں کو تیزرفتاری سے بہتر بنایا جارہا ہے اور ان کے مختلف نوعیت کے افعال تیزی سے واضح ہوتے جارہے ہیں۔

شنگھائی میں قائم کیپلر روبوٹ کے سی ای او ہو دی بو کا کہنا ہے کہ انسان نما روبوٹ اب ہائی سکول کے جونیئر یا سینئر تعلیمی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں کالج کے داخلہ امتحان میں بیٹھیں گے جس کا مطلب یہ کہ ان استعمال بڑھے گا۔

مارچ میں ہانگ ژو کے یونیٹری روبوٹکس نے ایک قابل ذکر ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کے 50 کلو گرام وزنی یونٹری ایچ ون انسان نما روبوٹ کو بیک فلپ پر عمل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا ۔  یہ بجلی سے چلنے والا پہلا مکمل انسان نما روبوٹ تھا۔

دو ماہ بعد بیجنگ میں قائم کمپنی روبوٹ ایرا کا تیار کردہ ایک روبوٹ عظیم دیوار پر چڑھا اور مختلف قسم کے علاقوں میں اپنی قوت اور مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔ بیجنگ سے تعلق رکھنے والے سٹارٹ اپ کے نئے سٹار ون ماڈل نے اکتوبر میں چین کے صحرائے گوبی میں طویل فاصلے کی دوڑ میں حصہ لیا جس کی رفتار 6میٹر فی سیکنڈ تک تھی۔

شین زین کے انجن اے آئی نے انسانی چال سے انتہائی قریب ترین مماثلت رکھنے والا روبوٹ متعارف کرایا جس کی تشہیری ویڈیو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

ان روبوٹس کے ارتقا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے اور ان کی ترقی میں پیشرفت کے لئے نمایاں سرمایہ بھی حاصل کیا۔

ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے شین زین میں قائم مشاورتی ادارے جی جی آئی آئی کے جزوی اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2024  کے دوران عالمی انسانی روبوٹ میں سرمایہ کاری کے 69 ایونٹس ہوئے  جن کی مالیت 11 ارب یوآن (1.51 ارب امریکی ڈالر) سے زائد تھی جن میں سے 56 چین میں ہوئے جن کی مجموعی مالیت 5 ارب یوآن سے زیادہ تھی۔

حال ہی میں شائع ہونے والے ایک بلیو پیپر کے مطابق 2024 میں چین میں انسان نما روبوٹس کی مارکیٹ کاحجم تقریباً 2.76 ارب یوآن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!