اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، لہاسا نے 2024 میں 10 ہزار یکٹر سے زائد رقبے پرجنگلات...

چین، لہاسا نے 2024 میں 10 ہزار یکٹر سے زائد رقبے پرجنگلات لگانے کا ہدف حاصل کرلیا

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختار علاقے کی کاؤنٹی من فینگ میں ایک اہلکار ریتلی زمین پر بچھائی گئی ڈرپ ایریگیشن کی نلیوں کا معائنہ کررہاہے۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت لہاسا نے شہر کے شمال اور جنوب میں پہاڑوں پر ایک لاکھ 77 ہزار 200 مو (تقریباً 11 ہزار 813 ہیکٹر) رقبے پر شجرکاری مکمل کرلی ہے۔

شہری حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق یہ کام خطے میں شجرکاری کے سب سے بڑے منصوبے کا حصہ تھا جس کا آغاز 2021 سے ہوا ہے اور اس کا مقصد 10 سال میں مجموعی طور پر 20 لاکھ 60 ہزار مو پر جنگلات اگانا ہے۔

رواں سال شجرکاری کے 38 علاقوں میں پودوں کی بقا کی شرح 92 فیصد سے زائد رہی جسے قومی وزارتوں اور دیگر حکام کی جانب وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

لہاسا نے 13 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر سے زائد صحنوں کو سرسبز بنانے کا کام بھی مکمل کرلیا ہے اور شہر میں 18 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو سرسبز کیا ہے۔ شہر میں ہوا کے معیار کی بہتری ملک بھر کے اہم شہروں میں سب سے زیادہ رہی۔

شی زانگ نے ماحولیات کو ترجیح دی ہے اور اسے خطے کے اہم حکومتی کاموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ لہاسا کے میئر وانگ چھیانگ  کا کہنا ہے کہ ہم 2025 میں 2 لاکھ 50 ہزار مو سے زائد رقبے پر نئی شجرکاری کرنے کے ہدف کے ساتھ شجرکاری منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!