اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ماحول دوست تبدیلی کے لئے سرکاری سطح پر نئی توانائی...

چین میں ماحول دوست تبدیلی کے لئے سرکاری سطح پر نئی توانائی گاڑیوں کی خریداری کی حوصلہ افزائی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 22 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش کے دوران لیپ موٹر کے بوتھ کامنظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ نے ماحول دوست تبدیلی میں پیشرفت کے سلسلے میں سرکاری اداروں کے لئے ترغیبی اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ نئی توانائی کی گاڑیاں متعارف کرکے اپنے بیڑے کو ماحول دوست بناسکیں۔

پیر کے روز جاری کردہ ایک سرکلر میں سرکاری اداروں میں نئی توانائی گاڑیوں کی خریداری کے لئے نئی ضروریات کی تفصیل دی گئی ہے جس کا مقصد ان گاڑیوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا، وسیع تر قومی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا اور ماحول دوست  معاشی اور معاشرتی ترقی تیز کرنے کے لئے مرکزی حکام کی ہدایات کی پیروی کرنا ہے۔

نئی ہدایات کے تحت سرکاری اداروں کے خریداری کے منصوبوں میں این ای وی کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی سالانہ خریداری میں کم از کم 30 فیصد این ای وی کی خریداری ممکن بنانا ہے۔

اس پالیسی میں مخصوص روٹس کی سرکاری گاڑیوں کے معیارات کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے جو بنیادی طور پر شہری علاقوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان گاڑیوں کے لئے 100 فیصد این ای وی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری اداروں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کو لیز پر دیتے وقت این ای وی کو ترجیح دیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں این ای وی منڈی کا حصہ 2015 میں صرف ایک فیصد سے اوپر تھا لیکن اس کے بعد سے چینی معیشت کی تیزی سے ماحول دوست منتقلی کی بدولت اس میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جولائی میں نئی توانائی گاڑیوں نے منڈی میں اپنے حصے کے لحاظ سے پہلی بار ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر تاریخ رقم کی ہے، ملک بھر میں اس کی خوردہ فروخت8لاکھ 78ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو مقامی منڈی کا 51.1 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!