اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کی ہورگوس بندرگاہ سے 11 ماہ کے دوران 3 لاکھ 70...

سنکیانگ کی ہورگوس بندرگاہ سے 11 ماہ کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیوں کی برآمد

ہیڈ لائن:

سنکیانگ کی ہورگوس بندرگاہ سے 11 ماہ کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیوں کی برآمد

جھلکیاں:

سنکیانگ کی ہورگوس بندرگاہ سے 11 ماہ کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت 41.3 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہی ہیں۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں ہورگوس کی بندرگاہ پر کار کیرئیرز  کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): ڈو ژاؤ چینگ، منیجر، ہورگوس ٹیشنگ انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ کمپنی لمیٹڈ

تفصیلی خبر:

ہورگوس کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر کے دوران چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی ہورگوس بندرگاہ کے راستے تقریباً  3 لاکھ 79 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔یہ  گزشتہ سال کی نسبت 41.3 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہی ہیں۔

ہورگوس کے ذریعے برآمد ہونے والی گاڑیوں میں لوڈرز، بسیں، ڈمپ ٹرک اور نئی توانائی والی گاڑیاں شامل ہیں۔ نقل و حمل کے مختلف ذرائع میں خودکار  گاڑیاں، گاڑیوں کی کھیپ اور چین یورپ مال بردار ٹرین کی ترسیل شامل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ڈو ژاؤ چینگ، منیجر، ہورگوس ٹیشنگ انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ کمپنی لمیٹڈ

’’ اس سال، ہماری کمپنی کے برآمدی کاروبار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم نے گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد مقامی کمپنیوں سے  اجازت نامے حاصل کر لئے ہیں۔ کچھ نئے غیر ملکی سروس اسٹیشنز بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ اب برآمد شدہ گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال بیرون ملک بھی کی جا سکتی ہے۔ رواں سال ہم نے 5 ہزار سے زائد گاڑیاں تاحال برآمد کی ہیں۔ ان گاڑیوں کا تجارتی حجم تقریباً 23 کروڑ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد ترقی کو ظاہر کر  رہا ہے۔‘‘

ہورگوس، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!