منگل, دسمبر 2, 2025
انٹرنیشنلتحفظ پسندی کے مقابلے،استحکام کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، سیکرٹری جنرل...

تحفظ پسندی کے مقابلے،استحکام کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، سیکرٹری جنرل بی ایف اے

ریاض (شِنہوا) بو آؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کے سیکرٹری جنرل ژانگ جن نے یکطرفہ پن  اور تحفظ پسندی  سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا تعاون صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی، تنوع اور استحکام کو مضبوط بنا سکتا ہے جس سے علاقائی اقتصادی استحکام میں اضافہ ہوگا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی بی ایف اےریاض کانفرنس 2025 کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ژانگ نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء نے بڑے  پیمانے پر اس بات پر اتفاق کیا کہ کھلی ترقی پر کاربند رہنا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کا درست طریقہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کھلے پن کا مطلب صرف منڈیوں کو کھولنا نہیں ہے بلکہ وسیع مشاورت، مشترکہ تعاون اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کو برقرار رکھنا بھی ہے یہ شمولیت، باہمی سیکھنے اور باہمہ مفید تعاون کی عکاسی کرتا ہے جبکہ یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ دنیا گہرے تغیرات اور تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ جہاں عالمی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں جس سے صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام ایک مشترکہ ترجیح بن گئی ہے وہیں عالمی معیشت بھی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتے ہوئے ترقی کے محرکات، جن میں ڈیجیٹل اور ماحول دوست معیشتیں شامل ہیں علاقائی تعاون اور اقتصادی تبدیلی کے لیے تازہ مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!