ایتھنز (شِنہوا) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے سب سے بڑے کرسمس تھیٹر میں پہلی بار عظیم ڈانس ڈرامہ تیان گونگ کائی وو پیش کیا گیا جہاں اسے شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔
یہ فن کا مظاہرہ صدیوں پرانے چینی سائنسی کلاسک قدرتی علوم کی کھوج اور استفادہ (چینی زبان میں تیان گونگ کائی وو) پر مبنی ہے اور اس فن کے مظاہرے نے تیسرے چین-یونان بین الاقوامی تھیٹر میلے کا آغاز کیا۔
یہ ڈرامہ 17ویں صدی کے سائنسدان سونگ ینگ شِنگ کی میراث کو پیش کرتا ہے، جنہیں ابتدائی چینی ٹیکنالوجی کی دستاویزات کے لئے اکثر "چین کا مشہور دانشور” کہا جاتا ہے۔ ان کا انسائیکلوپیڈک کام تیان گونگ کائی وو زرعی طریقے، پیداواری تکنیکیں اور ہنر مندی کی تفصیل بیان کرتا ہے اور چینی عوام کی تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
زندہ دل رقص، دلکش بصری ڈیزائن اور روایتی محنتی ردھم سے متاثرہ موسیقی کو ملا کر چین کی عظیم داستان- تیان گونگ کائی وو رقص ڈرامہ نے ناظرین کو وقت اور ثقافت میں گم کردیا۔
مشہور فلم ساز لو چھوان کی ہدایت کاری میں اور جیانگشی پرفارمنگ آرٹس گروپ اور بیجنگ ڈانس اکیڈمی نے مشترکہ طور پر پیش کیا اس شو کا اختتام پر حاضرین نے دیر تک تالیاں بجائیں اور کھڑے ہو کر داد دی ۔
اولمپک مشعل روشن اور حوالہ کرنےکی تقریبات کی رقص ہدایتکار آرٹیمس اگناٹیو نے کہا کہ یہ فن کا ایک شاندار مظاہرہ تھا۔ مجھے کتاب کے بارے میں علم تھا لیکن اتنی شدت اور جوش کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے نفیس لباس اور تاثراتی حرکات کی تعریف کی اور کہا کہ ایک لمحے میں، میں نے اپنے معاون سے کہا کہ میں بھی رقص کرناچاہتی ہوں۔
اگناٹیو نے کہا کہ یہ پروڈکشن اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ فنکارانہ تعاون کیسے یونان اور چین کے درمیان عوامی تعلقات کو مضبوط کر سکتا ہے دونوں قدیم تہذیبیں ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں ثقافتی تبادلے کو مضبوط کیا ہے۔
ڈائریکٹر لو کے لئے ایتھنز میں پہلی پیشکش خاص اہمیت رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے خواب کی طرح ہے کیونکہ یونان ڈرامہ اور فلسفے کی سرزمین ہے۔ چین میں 100 سے زائد شوز پیش کرنے کے بعد انہوں نے یورپی پریمیئر کو "رابطے کا پل” قرار دیا جو فنکاروں اور ناظرین کو ثقافتوں کےدرمیان خیالات اور جذبات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔




