اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملٹی نیشنل کمپنیاں جدید پیداوار میں چین کے ساتھ باہمی مفید تعاون...

ملٹی نیشنل کمپنیاں جدید پیداوار میں چین کے ساتھ باہمی مفید تعاون کے لئے پرامید

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چین بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) میں شہری سی آئی ٹی آئی سی کے بوتھ میں ہلکی وزن کے ایلومینیم سے بنے گاڑیوں کے پرزے دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں جاری دوسری بین الاقوامی سپلائی چین نمائش(سی آئی ایس سی ای) میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے جدید پیداوار میں چین کے ساتھ باہمی مفید تعاون کے امکانات کے بارے میں بڑی امید کا اظہار کیا ہے۔

نمائش میں ہائی ٹیک سے لے کر اشیائے صرف تک کے شعبوں میں پھیلی ملٹی نیشنل فرموں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کس طرح چین کے وسیع پیداواری نظام، ڈیجیٹل تبدیلی اور اپنی عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لئے پائیداری کے عزم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نمائش میں جدید پیداوار پر موضوعاتی بحث کے دوران  نقل وحمل کی جدید مصنوعات کی سرکردہ عالمی کمپنی سیگوے نائن بوٹ کے بانی اور سی ای او گاؤ لوفینگ نے مشترکہ جدیدیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

امید کا ایک اور عنصر پیداواری شعبے میں چین کی ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔ نمائش میں کمپنیوں نے دکھایا کہ کس طرح چین کی جدید پیداواری ٹیکنالوجیز عالمی سپلائی چین کے منظر نامے کو نئی شکل دے رہی ہیں۔

گاؤ لوفینگ کی نظر میں ” چین کی تیارکردہ مصنوعات” ہمیشہ عالمی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ رہی ہیں، جو طلب اور رسد میں پل کا کردار ادا کررہی ہیں۔ چین کی پیداوار عالمی پیداوار کا 30 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتی ہے، جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

نمائش میں جی ای ہیلتھ کیئر نے اپنی مقامی سپلائی چین میں ہونے والی جدید ترین پیشرفت کا مظاہرہ کیا اور سی ٹی ٹیوبز، بیرنگز، ایم آر آئی سپر کنڈکٹنگ تاروں اور الٹرا ساؤنڈ سرکٹ بورڈز جیسے اہم اجزا پیش کرنے کے لئے فراہم کنندگان کے ساتھ تعاون کو اجاگر کیا۔

بدھ کے روز اپنے بوتھ کے افتتاح کے موقع پر جی ای ہیلتھ کیئر چائنہ  کے صدر اور سی ای او ژانگ یی ہاؤ نے کہا کہ انسانیت کا مشترکہ دشمن بیماری ہے اور اس کے علاج کے لئے طبی سازوسامان کی مستحکم فراہمی کی ضرورت ہے۔ چین کی طبی سازوسامان کی سپلائی چین ایک طاقتور حل پیش کرتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ڈیری کمپنی فونٹیرا کے سی ای او تھہ ہان چھو نے کمپنی کی چین کے "دوہری کاربن” اہداف کے ساتھ صف بندی خاص طور پر ماحول دوست زراعت پر روشنی ڈالی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!