جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں روایتی چینی دوا(ٹی سی ایم) سے متعلق تقریب میں ایک شخص روایتی چینی ورزش تائی چھی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)
پراگ(شِنہوا) چین اور جمہوریہ چیک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے پراگ میں صحت اور ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے روایتی چینی دوا(ٹی سی ایم) کے بارے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جمہوریہ چیک میں چینی سفیر فینگ بیاؤ نے کہا کہ چینی حکومت ٹی سی ایم کے فروغ، زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہم سیکھنے کا عمل پروان چرھانے کو اہمیت دیتی ہے۔
پراگ میں تقریب کے مقام ٹی سی ایم کے پہلے سکول کی بانی لڈمیلا بینڈووا نے کہا کہ گزشتہ 34 سال میں ان کے سکول نے ٹی سی ایم کے تقریباً 10 ہزار طلبہ کو تعلیم دی ہے۔
لڈمیلا نے کہا کہ صحت ایک ایسا مقصدہے جس کے حصول کی ہر کوئی کوشش کرتا ہے۔ آج کی تقریب با معنی ہے جو ہمیں مختلف اقسام کی صحت کی معلومات پیش کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
تقریب میں ٹی سی ایم کے شوقین تقریباً 100 افراد نے شرکت کی جبکہ کئی مقامی افراد نے ٹی سی ایم سیکھنے،اسے بیماریاں دور کرنے کے لئے استعمال کرنے اور اس شعبے میں کیریئر بنانے کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کئے۔
ٹی سی ایم کے فروغ کے چیک-چین مرکز کے ڈائریکٹر گوان شِن نے کہا کہ ٹی سی ایم ڈاکٹر کے طور پر ان کا مشاہدہ ہے کہ گزشتہ 8 سال کے دوران چیک عوام میں ٹی سی ایم کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
تقریب میں کچھ شرکا نے روایتی چینی موسیقی بھی پیش کی اور تائی چھی جیسی چینی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
