ہیڈ لائن:
چین کی جانب شے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی بچوں کو موسم سرما کی امداد کی تقسیم
جھلکیاں:
اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے مکین اس وقت شدید موسمی حالات سے گزر رہے ہیں۔ چین نےمغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی بچوں کو موسم سرما کی امداد عطیہ کی ہے۔ آئیے اس حوالے سے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: 25 نومبر 2024
ڈیٹ لائن: 28 نومبر 2024
دورانیہ: 3 منٹ 49 سیکنڈ
مقام: رملہ، فلسطین
درجہ بندی: معاشرہ/ سیاست
شاٹ لسٹ:
1۔ پناہ گزین کیمپوں کے مختلف مناظر
2۔ امداد کی تقسیم کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین نے حال ہی میں غزہ کےشمال مغربی کنارے میں تلکرم کے 2 پناہ گزین کیمپوں میں سردیوں کی امداد تقسیم کی ہے۔چین کی جانب سے یہ امداد فلسطینی بچوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
یہ امداد عوامی جمہوریہ چین کے دفتر نے پیر کے روز ایک غیر منافع بخش فلسطینی تنظیم ‘محمود عباس فاؤنڈیشن’ کے ذریعے فلسطینی ریاست کو عطیہ کی ہے۔
چین کے دفتر کے سربراہ زینگ جکسن نے تقریب کے دوران کہا کہ چین فلسطینی عوام کی اپنے جائز قومی حقوق کی بحالی میں مضبوط حمایت کرتا ہے۔ چین ہمیشہ فلسطین کے لئے عدل و انصاف کا علمبردار رہا ہے۔ چین نے فلسطین کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے میں اپنی مکمل صلاحیت استعمال کی ہے۔
زینگ نے مزید کہا کہ دفتر نے فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں امداد دینے کا عمل مسلسل کئی برسوں سےجاری رکھا ہواہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تلکرم کے دونوں پناہ گزین کیمپوں کے بچوں میں سردیوں کا گرم لباس تقسیم کرنا چین کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور دوستی کا ایک عملی اظہار ہے۔
تقریب کے دوران فلسطینی جانب سے شرکا کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرکے امداد دینے پر چین کے نمائندوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے چین کی فلسطینی عوام کے لئے پختہ حمایت اور بے لوث مدد کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ دونوں قوموں کے درمیان گہری دوستی پر فخر کا بھی باعث ہے۔
تلکرم میں 12 سالہ تالا اوفح ،نے شِنہوا کو بتایا کہ اس کا گھر اور کیمپ کی ساری سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ ” آج ہمیں چین سے تحائف ملے ہیں اور میں بہت خوش ہوں۔”
رملہ، فلسطین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link