میانمارکے شہرینگون میں کمبوڈیا،لاؤس، میانمار اور ویتنام(سی ایل ایم وی)کے وزرائے سیاحت کی میڈیا کانفرنس کے 7ویں اجلاس میں نمائندے شریک ہیں۔(شِنہوا)
ینگون(شِنہوا)میانمار کے شہر ینگون میں کمبوڈیا، لاؤس، میانمار اور ویتنام (سی ایل ایم وی) کے وزرائے سیاحت کا 7واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیاحت کے مشترکہ فروغ اور مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں میانمار کے ہوٹلوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر تھیٹ تھیٹ کھین نے سی ایل ایم وی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں سیاحتی تعاون کو فروغ دیں۔
