چین کے شمالی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں تیسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران لوگ وی آر آلات کے ذریعے ورچوئل کنسرٹ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے غیر پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس(پی ایم آئی) نومبر میں کم ہو کر 50 پر آ گیا جو اکتوبر میں 50.2 پر تھا۔
چین کے قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق 50 سے اوپر کی قدر وسعت اور 50 سے نیچے کی قدر سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
این بی ایس کے مطابق خدمات کے شعبے کا ذیلی اشاریہ اکتوبر کی نسبت بغیر کسی تبدیلی کے نومبر میں 50.1 پر رہا جبکہ موسم سرما میں بیرونی تعمیرات میں کمی کے باعث تعمیرات کا اشاریہ 50.4 سے کم ہو کر 49.7 پر آگیا۔
اعدادوشمار کے تفصیلی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ انٹرنیٹ سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات، سرمایہ کی منڈی کی خدمات اور انشورنس کے شعبے میں نومبر کے دوران توسیع ہوئی جبکہ خریدوفروخت، رہائش اور کیٹرنگ کے شعبوں میں سکڑاؤ آیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link