چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے شہر اِن چھوان میں پیداواری کمپنی کی ڈیجیٹل فیکٹری کا اندرونی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے پیداواری شعبے نے حکومتی معاونت کی پالیسی کی بدولت نومبر میں تیزی سے بڑھوتری کی۔
چین کے قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق نومبر میں چین کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 50.3 پر آگیا جو اکتوبر میں 50.1 تھا۔
50 سے اوپر کی قدر توسیع کو ظاہر کرتی ہے جبکہ 50 سے نیچے کی قدر کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
این بی ایس کے ماہر شماریات ژاؤ چھنگ ہے نے کہا کہ مراعاتی پالیسیوں کے سلسلے اور موجودہ پالیسیوں کے بتدریج اثر کے باعث نومبر میں پیداواری شعبے نے تیزی سے وسعت اختیار کی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link