پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے دادی بننے کا اعلان کردیا۔
حالیہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گلوکارہ نصیبو لعل کے ہاں 56 سال کی عمر میں بیٹے کی پیدائش کی افواہیں سرگرم تھیں۔
اس حوالے سے نصیبو لعل کی شوہر اور نومولود کے ہمراہ ایک تصویر بھی گردش کرتی نظر آئی تھی۔
وائرل تصویر میں نصیبو لعل کو سرخ رنگ کے کپڑوں میں نومولود کو خوشی سے دیکھتے دیکھا گیا جب کہ اس تصویر میں نصیبو لعل کے شوہر بھی موجود تھے۔
تاہم اب ان افواہوں پر نصیبو لعل نے خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کیا ہے۔
فیس بک پر شیئر پوسٹ میں گلوکارہ نصیبو لعل نے اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ الحمد اللہ میں دادی بن گئی ‘۔
اس سے قبل گلوکارہ نے مداحوں سے فیس بک پوسٹ میں نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لڑکے کیلئے خوبصورت اور منفرد نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی ۔
اسی دوران سوشل میڈیا پیج پر نصیبو لعل کے اسپتال میں گانا گانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق نصیبو لعل نے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں اسپتال کے عملے کو اپنا گانا ’ کدی تے ہنس بول وے ‘ سنایا ۔




