وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں 18 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔




