چین ، شین ژو -19 انسان بردارخلائی جہاز کا عملہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو۔19 خلائی جہاز کے 3 خلاباز خلائی اسٹیشن تھیان گونگ میں داخل ہوگئے اور وہاں پہلے سے موجود خلا بازوں کے تین رکنی گروپ سے ملاقات کی جس کے ساتھ ہی مدار میں عملے کی تبدیلی کا آ غا ز ہو گیا ہے۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے بدھ کے روز بتا یا کہ شین ژو-18 کے عملے نے بدھ کی دوپہر 12 بجکر 51 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔
اس کے بعد عملے کے 6 ارکان نے چین کے خلائی سفر کی تاریخ کی 5 ویں خلائی ملاقات کی اور گروپ تصاویر بنوائیں۔
سی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ تمام خلا باز طے شدہ امور کی انجام دہی اور کام حوالے کرنے کے لئے تقریباً 5 روز ایک ساتھ رہ کر کام کریں گے۔
شین ژو-18 کا عملہ 4 نومبر کو چین کے شمالی ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر واپس اترے گا۔
