چین ، مقامی طور پر تیار کردہ اے آر جے 21 جیٹ لائنر کو وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان کے ووہان تھیان حہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ جیٹ لائنر اے آر جے 21 نے اپنے طویل ترین روٹ پر تجارتی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ انڈونیشیا کے شہر مناڈو سے طیارہ اڑان بھر کرچین کے جنوبی شہر گوانگ ژو پہنچا۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ ( سی او ایم اے سی) کے مطابق یہ چین جانے والی پہلی بین الاقوامی پرواز بھی ہے جس میں کسی غیرملکی فضائی کمپنی نے چین کا تیار کردہ طیارہ استعمال کیا۔
دونوں شہروں کے درمیان نومبر کے آخر سے روزانہ ایک دو طرفہ سفر ہوگا،جو کہ ابتدائی مر حلے میں ایک ہفتے کے دوران 3 دوطرفہ پروازوں سے زائد ہو گا۔انڈونیشیا کی ٹرانس نوسا ان پروازوں کے لئے اے آر جے 21 طیارے استعمال کرے گی۔
دسمبر 2022 سے ٹرانس نوسا ، سی او ایم اے سی سے 3 اے آر جے 21 طیارے حاصل کرچکی ہے جن کے ذریعے 8 نئے روٹس کا آ غاز کیا گیا۔
