میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے 26ترمیم کا جنازہ نکالاہے،یہ ترمیم حکومت کے گلے پڑے گی،کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا، یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے،
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ جو ہورہا ہے اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ دو بندوں عمران خان اور مولانا فضل الرحمن نے ہی ملک و قوم کی عزت بڑھائی ہے، باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا،لہٰذا مزید ترمیم کے خواب چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ملکی تاریخ میں آفریدی چیف جسٹس آیا، آفریدیوں نے پہلے سکھوں پھر انگریزوں، روس اور امریکا سمیت 42 ممالک کو شکست دی،
امید ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی انصاف کا علم بلند رکھیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ 9مئی کے بے گناہ گرفتار ریڑھی قلفی والے کو معاف کر دیں،غریب آدمی کیلئے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔
